دہلی:۔سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں اضافے پر حکومت کو نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ ضروری طبی سہولیات کی کمی کے دوران ویکسین کا جشن ایک دھوکہ ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ نو ٹیسٹ ، نوبیڈ ،نو وینٹیلیٹر نو آکسیجن ۔ یہاں تک کہ ایک ویکسین بھی نہیں ، محض تہوارکاڈھونگ ہے۔ وزیر اعظم کیئرکیاکام کررہا ہے۔ ریاستوں میں ویکسین کم ہورہی ہے،ویکسین کے جشن میں ہی ویکسین کی کھپت کم ہوئی ہے۔اورویکسین بھی مئوثرنہیں ہورہی ہے۔اسی طرح بی جے پی کہتی تھی کہ مودی جی کی قیادت میں ملک نے کوروناکو ہرا دیا ۔ اب جب کہ گزشتہ برس سے دوگنے کیسزآرہے ہیں تویہ کس قیادت کی ناکامی ہے۔اس کی ذمے داری کس کی ہے۔ظاہر ہے کہ اس کی ذمے داری عوام پرڈالی جارہی ہے جب کہ انتخابی ریلیوں میں یہی لیڈران خودبھی بغیرماسک کے ہوتے ہیں ۔ریلیوں سے اورہجوم سے یہ کیسزتیزی سے بڑھے ہیں۔
