بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔اگر کوئی ہندوئوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتاہے تو اُس کے ردِ عمل میں حملے ہوکرہی رہیں گے۔یہ بیان وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے ایک ذمہ دار عہدے پر فائز ہوتے ہوئے دیاہے۔اتر کرناٹکا،باگلکوٹ،شیموگہ سمیت مختلف مقامات پر غیر اخلاقی پولیس گری کے تعلق سے جب ان سے سوال پوچھاگیاکہ ریاست میں کیونکر تنظیمیں قانون کو اپنے ہاتھ میں لے رہی ہیں تووزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کہاکہ یہ عمل کا ردِ عمل ہے،ہر کسی کو اپنے عقائد وجذبات پیارے ہوتے ہیں،اگر کوئی جذبات کو ٹھیس پہنچاتاہے تو ا سطرح کے معاملات پیش آتے ہیں۔وزیر اعلیٰ کے اس بیان پر سیاسی و سماجی پلاٹ فارم پر شدید تنقیدہورہی ہے۔
