عثمانیہ چاریٹبل ٹرسٹ کی جانب سے ایمبولنس کاآغاز

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
بھدراوتی:۔عثمانیہ چاریٹبل ٹرسٹ بھدراوتی پچھلے کئی سالوں سےشہرمیں غریب ومستحق افراد کیلئے مختلف مراحل میں سہولیات فراہم کرتا آرہاہے۔اسی کے پیش نظر آج عیدمیلاد النبیﷺکے  پُر مسرت موقع پرغریب ومستحق افراد کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ایمبولنس کی سہولت کاآغاز رکن اسمبلی بی کے سنگمیش کے ہاتھوں کیا گیا ۔اس موقع پرمیونسپل کائونسل کی صدر گیتا راجکمار،نائب صدر چنپا ،کائونسلر آرشریاس،سرکل انسپکٹرراگھویندرا،عثمانیہ چاریٹبل ٹرسٹ کے صدر حبیب اللہ خان،نائب صدر محبوب پاشاہ،سابق صدرجے بی ٹی بابو،خزانچی نوراللہ شریف،سکریٹری مصورباشاہ،ٹرسٹی عبدالوحید،محمد انصر پاشاہ،سید سمیع اللہ، ایس ایم مجیب اللہ،نوراحمد،محمد قلندر،محمد ذاکر،سید اسلم اور پرکاش رائو سمیت دیگر افراد موجودتھے۔