جمعیۃ علماء شاخ شیموگہ کی جانب سے تہنیتی جلسے کاانعقاد

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔جمعیۃ علماء شاخ شیموگہ کی جانب سے تہنیتی جلسے کاانعقاد بروزجمعہ یعنی آج بتاریخ22/اکتوبر کو شہرکے الیاس نگر میں موجود مسجد الحسنین میں بعد نماز عشاء منعقدکیا جارہاہے۔اس تہنیتی اجلاس میں مہمان خصوصی کا حالات حاضرہ میں خدمتِ خلق پر قرآن وحدیث کی روشنی میں خطاب ہوگا ،اورتین کمسن اطفال مولانا محمد عمران شاہی کو اعزاز سے نوازاجائیگا،جمعیۃ علماء ریاست کرناٹک کی مجلس عاملہ کے رکن کا اعزا اور جمعیۃ یوتھ کلب ٹریننگ کورس سے فارغ شیموگہ ضلع کے نوجوانوں کو اعزاز سے نوازاجائیگا۔اس تہنیتی اجلاس میں مہمان خصوصی کے طو رپرخادم القرآن مولانامحمد کلیم اللہ قاسمی نقشبندی اور مولانا حافظ پیرذوالفقار احمد نقشبندی شرکت کرینگے۔لہٰذا تمام احباب سے اس تہنیتی جلسے میں شرکت کی گذارش کی جاتی ہے۔واضح ہوکہ مسجد بارلین میں مولانامحمد اللہ قاسمی کاآج یعنی بروزجمعہ کا خطاب ہوگا۔