ویکسین پر بھارت کی کامیابی دنیا کو مدد دے گی: امریکہ

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر
واشنگٹن:۔کوویڈ 19 ویکسین کی 100 کروڑ خوراک کا ہندسہ عبور کرنے پر ہندوستان کومبارکباد دیتے ہوئے اعلیٰ امریکی قانون سازوں نے کہاہے کہ اس کی کامیابی دنیا کو اس عالمی وبا کو شکست دینے میں مدددے گی۔امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس نے جمعرات کوکہاہے کہ کوویڈ 19 وبا کے خلاف عالمی جنگ میں یہ اہم کامیابی حاصل کرنے پر ہندوستان کو مبارکباد۔انہوں نے کہاہے کہ دوا اور ویکسین کی تیاری میں عالمی رہنما کی حیثیت سے ہندوستان کی کامیابی دنیا کو اس عالمی وبائی مرض کو شکست دینے میں مدددے گی۔سینیٹر سویٹ ڈینس نے کہا ہے کہ میں کوویڈ 19 ویکسینیشن کی ایک ارب خوراک فراہم کرنے کے ہندوستان کے کارنامے پر خوش ہوں۔ یہ ایک شاندار کامیابی ہے۔رکن پارلیمنٹ رابن کیلی نے کہاہے کہ بھارت نے کوویڈ 19 ویکسین کی ایک ارب سے زائد خوراکیں دی ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ یہ ایک امید افزا کامیابی ہے۔دنیا بھر میں ویکسینیشن کی شرحیں اس وبائی مرض سے صحت یاب ہونے کا ایک اہم عنصرہیں۔نیو یارک ٹائمز اخبار نے کہا ہیکہ ایک ارب خوراکوں کا حصول بھارت کی ویکسینیشن مہم میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے  جو کہ آہستہ آہستہ شروع ہوئی ، کیونکہ بھارت کی حکمران جماعت نے انتخابات کو ترجیح دی اور وائرس سے نمٹنے میں نرمی کا مظاہرہ کیا۔ مذہبی تہوار منعقد کیے یہاں تک کہ انفیکشن کے معاملات میں اضافہ ہوا ۔ عالمی ادارہ صحت ، اسرائیل ، بھوٹان اور سری لنکا کی قیادت نے بھی ہندوستان کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔