ایم پی ایم ملازمین کوہرحال میں تحفظ فراہم کیا جائیگا:راگھویندرا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
بھدراوتی: ۔ضلع کمشنردفتر کےاحاطے میں جمع میسور کاغذکارخانے کے ملازمین اور بی جے پی کارکنان کے درمیان ہوئی گفتگو میں رکن پارلیمان بی وائی راگھو یندرا نے کارخانے کے تمام ملازمین کو یقین دلایا کے وہ اپنی ملازمتوں کے تعلق سےخوفزدہ نہ ہوں۔ انکی ملا زمتوںکا ہر حال میں تحفظ کیا جائیگا۔ دوسرے سرکاری اداروں میں ڈپیو ٹیشن بھیجے گئے ملازمین بغیر خوف کھا ئے اپنی خدمات جاری رکھیں، باقی72 ملازمین کو ماہ اکتوبر میں ملازمت کو نہ آنے کی بات سکریٹری نے کی اور اس ضمن میں ایک حکمنامہ صادر کیا گیا ہے، عنقریب وزیر اعلیٰ اور حکومت کے سکریٹریوں سے بات کرکے باقی ملازمین کو بھی فوری دوسرے سرکاری اداروں میں ان کی ملازمت کو بحال کیا جائیگا۔ اس موقع پر ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد کی موجود گی میںڈپٹی کمشنرکے بی شیو کمار، کارخانے کے منتظمین ڈائریکٹرس، فیکٹری یونین کے ذمہ داران اور بی جے پی پارٹی کے ذمہ داران میں یم وی پربھاکر، ضلع چیف سکریٹری جی دھرم پرساد ، جے تمپا وغیرہ موجود تھے۔