تریپورہ: وی ایچ پی کی ریلی کے دوران مسجد میں توڑ پھوڑ، دو دکانوں کولگائی آگ

سلائیڈر نیشنل نیوز
ریپورہ:۔تریپورہ کے چمٹیلا میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی ریلی کے دوران ایک مسجد میں توڑ پھوڑ کی گئی اور دو دکانوں کو آگ لگا دی گئی۔ ہندوتوا تنظیم نے بنگلہ دیش کے ہندوؤں کے خلاف حالیہ تشدد کے واقعات کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا ۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ بھانوپدا چکرورتی نے کہا کہ روہ بازار میں مسلمانوں کے تین رہائش گاہوں اور چند دکانوں کو بھی لوٹ لیا گیا۔ایجنسی کے مطابق سینئر پولیس نے کہا "وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے بنگلہ دیش میں حالیہ تشدد کے خلاف احتجاج کے لیے ایک ریلی نکالی۔ ریلی کے دوران لوگوں کے ایک گروپ نے پتھر پھینکا اور ایک مسجد کے دروازے کو نقصان پہنچایا۔ سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کر لیا۔انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے، نارائن داس، بجرنگ دل لیڈر، جو وی ایچ پی کے اجتماع میں موجود تھا، نے کہا کہ ریلی کا رووا میں ایک مسجد کے ارد گرد کئی نوجوانوں کا سامنا ہوا، جنہوں نے فرقہ وارانہ نعرے لگائے، جس سے جھگڑے کے کچھ واقعات ہوئے۔پولیس نے تشدد کے سلسلے میں شکایت درج کر لی ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق بی جے پی کے ترجمان نبندو بھٹاچاریہ نے کہا کہ وہ اس واقعہ سے لاعلم تھے، اور اگر ایسا ہوا ہے تو پولیس کی جانب سے مناسب کارروائی کی جائیگی۔ گزشتہ ہفتے تریپورہ میں پولیس اور وی ایچ پی کے ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی۔21 اکتوبر کو تریپورہ کے ادے پور میں پولیس کے ساتھ ہندوتوا گروپوں کی جھڑپ میں تین سیکورٹی اہلکاروں سمیت تقریباً 15 افراد زخمی ہو گئے۔