ہمیں اپنےضمیرکے مطابق عوام کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے:جج سرسوتی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: تمام افسران،ملازمین اگراپنے ضمیر کے مطابق عوامی خدمات فراہم کرتے ہیں تو بدعنوانی کی کوئی گنجائش ہی نہیں ملے گی۔اس بات کا اظہار ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کی رکن وسکریٹری سرسوتی کے این نے کیا ہے۔ انہوں نے آج ضلع پنچایت کے عبدالنظیرہال میں ضلع لیگل سروس اتھارٹی ، ضلع پنچایت، کرپشن کنٹرول ٹیم ، اور لوک آیوکتہ پولیس اسٹیشن، ڈسٹرکٹ اٹارنی اسوسیشن اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے اشتراک سے "بدعنوانی کے خلاف آگاہی ہفتہ کےپیش نظر ضلعی سطح کے افسران کی موجودگی میں اس آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔ سرسوتی کے این اس موقع پر اپنے خطاب میں بتایا کہ آج ہم تمام نے کسی بھی قسم کی بدعنوانی میں ملوث نہیں ہوں گے۔ ایساعہد لیا ہے۔اس عہدمیں بدعنوانی کے خلاف چھ جامع عناصر شامل ہیں جنہیں اگر لفظی طور پر اپنایا جائے تو کرپشن کنٹرول محکمہ کی ذمہ داری کم ہو جائے گی اور ایک پرُسکون ماحول بنا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک سماجی وبا ءہے۔ اس سے عوام کا حکومتی نظام پر سے اعتماد اٹھتا ہے۔ لہٰذا تمام سرکاری ملازمین اپنی ذمہ داریوں سے باخبر ہو کراپنے ضمیر کو گواہ رکھ کر فرائض انجام دیں گے تومعاشرے کے آخری فرد تک بھی سرکاری سہولیات اور منصوبے پہنچ سکیںگے۔اس موقع پر ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایم ایل ویشالی نے اپنےخطاب میں کہا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ کچھ لوگوں کی بدعنوانی کی وجہ سے پورے شعبہ کوشک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ لیکن کوویڈ کے دوران سرکاری ملازمین کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ سرکاری ملازمین بغیر کسی تاخیر، یا عوام کو پریشان کئے بغیراپنے فرائض انجام دیں۔ضرورت مندہی خدمت کیلئے دفتروں کا رخ کرتے ہیںان لوگوں سے کسی قسم کی توقع کیے بغیر کام کرنا چاہئے۔لوک آیوکتہ پولیس تھانے کےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس این مورتیونجے نے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کو اپنے اُصول و ضوابط کی پابندی کرنی چاہئے۔ ذاتی رویہ بہت اہمیت رکھتا ہے، سسٹم کو مورد الزام ٹھہرائے بغیر خود کوپرامن طریقے سے کام کرنا چاہئے۔ سب سے پہلے ہمیں اپنا رویہ بدلنا ہوگا اور مطمئن ہونا ہوگا،یقیناً لالچ کی کوئی انتہا نہیں ہوتی ہے۔ عوام بدعنوانی کے خلاف قانون کے تحت شکایت درج کر سکتے ہیں۔ یہ عمل اتنا طاقتور ہے کہ مجرم ثابت ہونے پر اسے سزا دی جا سکتی ہے۔ دفعہ 7A میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی سرکاری خدمات کی فراہمی میں غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے رشوت طلب کی جائے اوراسکی شکایت درج کی جاتی ہےیا ایف آئی آرہوتی ہے تووہ بغیرضمانتی قابل سزا جرم ہے۔اسی طرح سیکشن 8  کے تحت افسروں تک دلالوں کے ذریعہ رشوت پہنچانا، کام کے بدلے لالچ دینا اور رشوت دینا مجرمانہ جرم ہے۔ رشوت لینا، مانگنا اور رشوت دینا قابل سزا جرم ہے۔ اس پروگرام میں ضلع پنچایت کے ڈپٹی سکریٹری ملکارجن، سی پی او اوما، ضلع اور تعلقہ سطح کے افسران نے شرکت کی۔