تبدیلی مذہب کا قانون لانے سے پہلے 25 سال کا ڈیٹا جمع کیا جائیگا :بومئی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
بنگلورو:۔ کرناٹک میں تبدیلی مذہب مخالف قانون لانے سے پہلے حکومت نے اقلیتی بہبود کے محکمے سے ریاست میں گزشتہ 25 برسوں میں مذہب کی تبدیلی کے اعدادوشمار پر رپورٹ طلب کی ہے۔دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق محکمہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ انہیں حکومت کی طرف سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں 30 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔افسر نے مزید کہا کہ ہمیں پولیس اور سماجی بہبود اور محصولات کے محکموں، تمام ضلعی ڈپٹی کمشنروں اور چیف ایگزیکٹو افسران (پنچایتوں) سے تبادلوں کا ڈیٹا لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے یہ خط 26 /اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔ یہ اقدام 13 /اکتوبر کو کرناٹک اسمبلی کمیٹی برائے پسماندہ ذاتوں اور اقلیتوں کی بہبود کی سفارشات کی بنیاد پر جاری کیا گیا تھا۔اس سے قبل بی جے پی کے ایم ایل اے گولی ہٹی شیکھر نے، جو اس کمیٹی کی سربراہی کر رہے تھے۔انہوں نے ضلعی حکام اور پولیس انٹیلی جنس کو ہدایت دی تھی کہ وہ ریاست میں 1700 گرجا گھروں اور عبادت گاہوں کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینے کے لیے سروے کریں۔تاہم، حکومت نے ایک تنازعہ پیدا ہونے کے بعد سروے کو روک دیا اور ایک PIL دائر کیے جانے کے بعد کرناٹک ہائی کورٹ کی طرف سے نوٹس جاری کیا گیا۔