شیموگہ:۔یہاں کے حضرت سید بدرالدین شاہ قادری ؒدرگاہ کی انتظامیائی کمیٹی کی تشکیل کیلئے پچھلے کچھ دنوں سے کوششیں جاری تھیں ، اب اس کمیٹی کو تشکیل دے دیاگیاہے۔اس سلسلے میں شیموگہ ضلع وقف بورڈکے افسرمدار پٹیل کی موجودگی میں جمعہ کے دن نماز کے بعد مقامی اور شہرکے مختلف محلوں کے نمائندوں پر مشتمل جنرل باڈی میٹنگ بلائی گئی تھی،جس میں11 افرادکا انتخاب عمل میں آیا ۔ اس کمیٹی میں سابقہ کمیٹی کے سکریٹری صدیق میونسپالٹی ، ٹیپو، رفیق، عباس شریف،فیروزخان،افسر، ظفراللہ، محمد ، اعجاز،حُسین ، فاروق، ندیم کاانتخاب ہواہے۔یہ اراکین باہمی مشورے کے بعدصدر ودیگر عہدیداروں کا انتخاب کرینگے۔
