میٹر اور ایس ایم جی بورڈ لگانے آٹو ڈرائیوروں کو دی گئی مہلت

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔آٹو رکشائوں کومیٹر اور ایس ایم جی نمبرلگانے کیلئےمحکمہ پولیس نے مزید ایک ہفتےکی مہلت دی ہے۔آج آٹو رکشائوں کے جائزے کےدوران محکمہ پولیس نے آٹھ آٹو رکشائوں کو دستاویزات درست رہنے پرموقع پرہی ایس ایم جی نمبر جاری کیاہے۔ٹرافک پولیس انسپکٹر جئے شری مانے،ٹرافک ایسٹ کی پی ایس آئی شیلاجا اور ٹرافک نارتھ کی انسپکٹر دوڈامنی سمیت ٹرافک پولیس کے اہلکاروں نے خصوصی مہم چلاتے ہوئے شہرمیں آٹو میٹر نصب کرنے کیلئے آٹو مالکان اور ڈرائیوروں کو بآور کیا۔پولیس نےا یس ایم جی نمبر،دستاویزات درست نہ ہونے کے الزام میں جملہ42 معاملات درج کرتے ہوئے21 ہزار روپیوں کا جرمانہ عائدکیاہے۔ آٹومیٹرکی تنصیب کیلئے محکمہ پولیس نے مزید ایک ہفتے کی ملہت دی ہے، ساتھ ہی ساتھ آٹو رکشائوں میں میٹر کا استعمال کرنے کیلئے بھی سخت ہدایت دی گئی ہے،میٹر کا استعمال نہ کرنے پر قانونی کارروائی کرنے کی بھی بات کہی گئی ہے۔