شیموگہ: چلتی ٹرینوں کے فٹ بورڈ پر کھڑے ہونا، ٹرین میں سگریٹ نوشی کرنا، معمولی وجوہات کی بنا پر ریلوے پٹریوں پر خودکشی کی کوشش ، موبائل سیلفی نکالنے جیسے بچکانہ رویے سے باز رہنے کا مشورہ ریلوے سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بی این کوبیرپا نے دیا ہے۔ وہ آج بھدراوتی کےآننیا ہائی اسکول میں اسکولی بچوں کیلئے ریلوے بیداری پروگرام کے افتتاح کے موقع پربات کرتے ہوئے کہا کہ پالتو جانوروں جیسے بھیڑ بکریوں، کتوں اور گھوڑوں کو ریل کی پٹریوں پر چھوڑنا،سفر کے دوران آگ لگنے والی چیزوں کو ساتھ لے جاناایک ناقابل معافی جرم ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو حادثات سے بچائیں۔مزید انہوں نےکہا کہ سفر کے دوران اجنبیوں سے کھانا لینے، اجنبیوں کے ساتھ ذاتی معلومات شیئر کرنے اور ایسے لوگوں سے باخبر رہنے کا مشورہ دیا۔اس دوران کوبیرپا نےریلوے سے متعلقہ ہیلپ لائن نمبر 139، چائلڈ ہیلپ لائن نمبر 1098 اور اس کےکاموں کے بارے میںماڈل کے طوردکھایا۔ انہوں نے ہر ایک سے اپیل کی کہ وہ اس معلومات کو اپنے خاندان کے افراد اور دوسروں کے ساتھ شیئر کریں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی پیغامات آس پاس کے علاقے اور کالونی میں آگاہی مہم چلائی گئی۔ انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ محکمہ ریلوے کو آسانی سے کام کرنے اور سفر کرنے والے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں تعاون کریں۔اس موقع پرشیموگہ بھدراوتی ریلوے لائن سے منسلک اسکولوں کے طلباء، ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ نے حصہ لیا۔
