طلباء کیلئے ہاسٹلوں کا آغازجلداز جلد کیاجائے :این ایس یو آئی کا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ کالجوں کے ہاسٹلوں کا جلدازجلد آغاز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئےاین ایس یو آئی کی ضلعی یونٹ نے آج ضلع پنچایت کےچیف ایکزیکٹیو آفیسر دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے شکایت کی کہ اسکول اور کالجوں کی شروعات ہوئے ڈیڑھ ماہ ہوچکا ہے لیکن ابھی تک پسماندہ طبقات اور میناریٹی محکمہ کے زیر انتظام ہاسٹل شروع نہیںکئےگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سالوں سےکورونا وائرس کی وجہ سے کوئی بھی اسکول یا کالج صحیح طریقے سے نہیں چل رہے ہیں۔ حالانکہ اس بار 8 نومبر 2021 سے دیر سے ہی سہی مکمل طور پر اسکول اورکالجوں کا آغاز ہوچکاہے۔ طلبہ کے اندراج کا عمل ختم ہو چکا ہےلیکن پھر بھی سرکاری طلبہ وطالبات کے ہاسٹل شروع نہیں ہوئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں دیہی علاقوں سے آنے والے اس سے غریب اور متوسط ​​طبقے کے طلباء کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔محکمہ پسماندہ طبقات اور محکمہ اقلیتی بہبود ی سے منسلک ہاسٹلوں میں داخلوں کیلئے دوماہ قبل عرضیاں طلب کی گئیں تھیں۔ داخلوں کا عمل ختم ہونے کے بعدبھی کسی بھی محکمہ میں طلباءکے ناموں کی نشاندہی کرتے ہوئے فہرست شائع نہیں کی ہے۔اس کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے آنے والے دیہی علاقوں کے طلباء کو مجبوراً دوگناہ قیمتیں دے کر پی جی میں قیام کرنا پڑرہا ہےیا نہیں تو اسکول اورکالجوں کو چھوڑ کر تعلیم سے محروم ہونے کی نوبت آچکی ہے۔مظاہرین نے زوردیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر تمام محکموں سے وابستہ ہاسٹلوں میں اندراج کروانے والے طلباء کی فہرست شائع کرکے اسٹوڈنٹ ہاسٹل شروع کیے جائیں۔این ایس یوآئی نے انتباہ کیا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائےگا۔احتجاج میں این ایس یوآئی کے ریاستی سکریٹری بالاجی، مدھوسودن ، چیتن، روی کمار، ایس این وجئے کمار، کرن، روی، سنجئے اور دیگر موجود تھے۔