شیموگہ:۔میڈیکل کورسس کے داخلوں کیلئے ہونے والے نیٹ امتحان میں شیموگہ شہرکی امپیریل پی یو کالج کی طالبہ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔کالج میں دی جانے والی تربیت کی بنیادپرعمراز ماہین نے نیٹ کے امتحان میں539 نمبرات حاصل کئے ہیں۔ماہین نے پی یو سی سال اول او دوم میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کئے ہیں،جبکہ انہوں نے اپنی ایس ایس ایل سی تک کی تعلیم شیموگہ شہرکےمسلم انتظامیائی اسکول وزڈم میں مکمل کی تھی۔عمراز ماہین کی نمایاں کامیابی پر امپیریل کالج کے چیرمین اقبال حبیب سیٹھ و دیگر اراکین نے صمیم قلب سے مبارکبادپیش کی ہے۔پرنسپل کلیم خان اور عملے نے بھی ان کی محنت کوسراہاہے۔
