امبیڈکر کے مجسمے کو سراز تعمیر کیاجائے:ڈی یس یس کا احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
بھدراوتی :۔بھدراوتی میونسپل کائونسل کی عمارت کے احاطے میں ڈی یس یس تنظیم کی جانب سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے کو لیکر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیاکہ انڈر برڈج پر واقع ڈاکٹر امبیڈکر کا مجسمہ کو سراز تعمیر کرتےہوئے اس مجسمے کا قدم بھی12 فٹ کیاجائے،کیونکہ یہاں پر موجود ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا مجسمہ بہت قدیم ہوچکاہے اور گرنے کے کگار پر ہےاس مجسمے کو سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپانے اپنے دور اقتدارمیں تعمیر کروایاتھا جب وہ پہلی بار کرناٹک کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے،مگر اب یہ مجسمہ کافی بوسیدہ ہوچکاہے۔کئی بار مختلف تنظیموں کی جانب سے حکومت اور میونسپل کائونسل سے اس مجسمہ کی سراز نوتعمیر کیلئے مطالبہ کیاجاچکاہے،لیکن اب تک اس تعلق سے کوئی بھی دلچسپی نہیں دکھائی دے ری ہے۔ دلت سنگھرش سمیتی کے صدر ستیہ نے ا س تعلق سےبھدراوتی میونسپل کائونسل کو میمورنڈم پیش کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی نے احتجاجیوں کی حمایت کی اور کہاکہ ابھی تک حکومت کی جانب سے کسی بھی طرح کا فنڈ جاری نہیں کیاگیاہے،جیسے ہی فنڈ جاری کیاجائیگا ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے کی سراز تعمیر کی جائیگی اور اس تعلق سے میں حکومت پر ڈبائو ڈالونگا۔اس موقع پر بھدراوتی میونسپل کائونسل کی صدر صدر گیتا راجکمار ، نائب صدر چنپا، میونسپل کمشنرکے بی پرمیشور، ریونیو افسر راجکمار، افسر گو ویند ،بی کے موہن کمار، منجوناتھ اور ڈی یس یس تنظیم کے تمام لیڈران سمیت ممبران موجود تھے۔