تعلقہ محکمہ بہبودی اقلیتی دفتر سے کوئی کام نہیںہورہا ہے:عوام کا الزام 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
ساگر:۔تعلقے کی محکمہ بہبودی اقلیتی کے ڈویژنل دفتر سے اقلیتوں کو صحیح معلومات نہ ملنے کی وجہ سے عام لوگ سرکاری سہولیات حاصل کرنے سے قاصر ہے۔یہ الزام عائد کرتے ہوئے تعلقہ کے مقامی لوگوں نے ڈویژنل آفیسر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں مناسب کارروائی کریں۔ لوگوں کا کہناتھا کہ ساگر میں اقلیتوں کی فلاح وبہبودی کیلئے قائم کردہ محکمہ محض نام کیلئےدیکھائی دیتاہے۔ یہاں کام کرنے والے عملے نے ایک ماہ قبل استعفیٰ دے دیا تھا۔ محکمہ نے دفتر کیلئے نئے عملے کی تقرری نہیںکی ہے۔محکمہ میں درپیش اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے جب محکمہ کے اعلیٰ افسر پربھاوتی سے رابطہ کیا جاتا ہےتو ان سے کوئی مناسب جواب نہیں ملتا۔ عوام کی گذارش کو نظرانداز کردیا جاتا ہے۔ وہ اسے سنجیدگی سے نہیں لیتے۔مزید الزام لگایا گیا کہ موجودہ دفتر کرائے کی عمارت میں ہےاور دفتری کام نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری خزانے سے کرایہ کی غیر ضروری ادائیگی کی جاتی ہیں۔ احتجاجیوں نے بتایا کہ عہدیداروں کی لاپرواہی نے ایسی صورتحال پیدا کردی ہے ۔ دفتر میں عملے کی قلت کی وجہ سے ودیا سری، حج یاترا، ارئیولون، اسکالرشپ اور دیگر سہولیات سے استفادہ اٹھانا ممکن نہیں ہورہا ہے۔اس موقع پر شمش الدین، اسماعیل، خضر، امام ، الیاس، عمران اور بہت سے لوگ موجود تھے۔