شیموگہ :شیموگہ اسمارٹ سٹی کے کام انتہائی ناقص اور گھٹیا نوعیت والے ہیں۔ اس سلسلے میں لوکاآیوکتہ میں شکایت درج کی جائے گی۔اس بات کا اظہار کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر ایچ ایس سندریش نے کیا ہے۔ انہوں نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ شیموگہ شہر میں اسمارٹ سٹی کا کام بہت خراب ہیں۔ سڑکیں ، نالیاں، فٹ پات وغیرہ کسی طرح کے کاموں میں معیار باقی نہیں ہے۔ بس ایک بارش کا موسم ہی کافی ہےاس میں کوئی شک نہیں کہ ان کاموں کا رنگ کھل کر سامنے آئےگا۔ اس کیلئےکروڑوں روپے بہائے گئے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ کئی جگہوں پر تو خوبصورت سڑکوں کو خراب کرکے دوبارہ گھٹیا نوعیت والی سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں۔ ڈراینج کا حال بھی کچھ اسی طرح کا ہے۔ نہیں جانتے کہ ا سمارٹ سٹی ٹھیکیدار کہاں ہیں۔ یہاں صرف مستری ہی نظر آتاہے۔ معیار کی جانچ کون کرتا یہ معلوم نہیںہے۔ ابھی تک کاموں کے معیار کی جانچ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔کسی بھی دفتر میں کمیشن کی بنیاد پر ہوتا ہے تو یہ مان لیں گے یہاں معیار باقی نہیں ہے۔ اسمارٹ سٹی کچھ لوگوں کیلئے اعزاز ہے اور اس میں بڑے پیمانے پربدعنوانی کی بو آ رہی ہے۔اس سلسلے میں تحقیقات کرنے پر ضلع کانگریس نے لوک آیوکتہ میں شکایت بھی درج کروائی ہے۔ آج آدی چنچنگری روڈ میں جاری خراب کاموں کے خلاف کانگریس نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن کوویڈہدایتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے احتجاج کو واپس لیا گیا ہے۔ ریاست میں کوویڈ کی دوسری لہر شروع ہوچکی ہے۔ آئے دن متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ریاست اور ملک میں کوویڈ کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومتیں ذمہ دار ہیں۔کوویڈپھیل رہا ہے اس پیشن گوئی کے باوجود حکومتوں نے احتیاطی اقدام نہیں اٹھایا۔ یہی وجہ ہے کہ کوویڈ کنڑول سے باہر ہوتا جارہا ہے ۔حکومت صرف اشتہاروں کے ذریعہ کورونا پر قابوپانے کا سوچ رہی ہے لیکن اسپتالوں میں کورونا پر کنٹرول کے متعلق کسی طرح کی سہولیات کا انتظام نہیں کیا گیا ہے۔ وینٹی لیٹر نہیںہے، ٹیکے نہیں ہیں، فرضی اعداد وشماریات جاری کئےجارہے ہیں۔دوائیاں بھی اسپتالوں میں نہیں مل رہی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کیلئے بیڈ بھی دستیاب نہیں ہیں۔ سندریش نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ پہلے سرکاری اسپتالوں میں بنیادی سہولیات کا انتظام کریں ۔ پریس کانفرنس میں اپوزیشن پارٹی لیڈر یمونا رنگے گوڑا، لیڈر ایل رامے گوڑا، سی ایس چندربھوپال ، منجولا،محمد عارف اللہ، بلراج، آفرید، شاہ میر خان، سید واحید اڈو، رنگے گوڑا سمیت دیگرموجودتھے۔
