مناما:۔بھارت میں ہورہے مسلمانوں کے خلاف پُرتشدد معاملات کو لیکرحال ہی میں بحرین جیسے مسلم ملک نے آواز اٹھاتے ہوئے بھارت حکومت کی شدید تنقید کی اور بھارت حکومت کو بآور کیاکہ اگر بھارت میں مسلمانوں پرہورہے پُر تشدد واقعات پر قابونہیں پایاجاتاہے تو بحرین کو مجبور ہونا پڑیگاکہ وہ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کو ختم کرے ۔ بحرین کےکابینائی وزیر نے حال ہی میں بھارت کے تئیں تقریرکرتے ہوئے کہاکہ آسام اور کشمیرکے مسلمان شدید ظلم کا شکارہورہے ہیںا ور انہیں منصوبہ بند طریقوں سے ہلاک کیاجارہاہے۔ بھارت میں جو طریقہ کار اپنایا جارہاہے وہ صرف مسلمانوں پر نہیں بلکہ انسانیت پر حملے ہیں اور مذہبی آزادی کو چھینا جارہاہے۔اس لئے بھارت حکومت فوری طور پر حالات کو بہتر بنانے کیلئے آگے آئے۔کابینائی وزیر عبدالرزاق حطاب نے پارلیمان میں شیدید برہمی کااظہارکیا اور انہوں نے کہاکہ بھارت سرکار ظالموں کو فوری طور پر قانونی کارروائی کرے۔واضح ہوکہ بحرین اور بھارت کے درمیان سالانہ 105 کروڑ ڈالرس کا تجارتی لین دین ہے ،اگر بھارت سے تعلقات توڑ لئے جاتے ہیں تو بھارت کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑسکتاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم بھارت کے مسلمانوں کو چاہتے بھی ہیں اور اُن کی عزت بھی کرتے ہیں ۔کشمیری مسلمانوں کے ساتھ جو زبردستی کی جارہی ہے وہ نا قابل قبول ہے اوراُن کے تحفظ کے تعلق سے بھی عالمی برادری میں بھی آوازاٹھائی جائیگی۔
