لکھنؤ(نیوز ایجنسی):۔بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے اپنے ایک اعلان میں کہا ہے کہ ان کی پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات میں کسی بھی مافیا فرد کو ٹکٹ نہیں دے گی ۔ مایاوتی نے مختار انصاری کو ٹکٹ نہیں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مئو سے اس مرتبہ بی ایس پی کے ریاستی صدر بھیم راجبھر کو امیدوار بنایا جائے گا۔ مایاوتی کے مختار انصاری کو اسمبلی انتخابات میں امیدوار نہیں بنائے جانے کے اعلان کے بعد اسد الدین اویسی نے کہا کہ مختار انصاری اتر پردیش کی جس سیٹ سے چاہتے ہیں، وہاں سے ان کی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔قبل ازیں، مایاوتی نے کہا، ’’آئندہ یوپی اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کی کوشش ہوگی کہ کسی بھی زورآور یا مافیا وغیرہ کو پارٹی سے انتخابی میدان میں نہ اتارا جائے۔ اس کے پیش نظر مؤ سیٹ سے مختار انصاری نہیں بلکہ یوپی کے بی ایس پی کے صدر بھی راجبھر کو ٹکٹ دیا جائے گا۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ایک اور زورآور لیڈر عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین اپنے کنبہ کے ساتھ اے آئی ایم آئی ایم میں شامل ہو چکی ہیں۔ گجرات واقع احمد آباد کی سابرمتی جیل میں بند عتیق احمد یوگی آدتہ ناتھ حکومت کے نشانے پر رہے ہیں۔
