شیموگہ:۔ 14 نومبرسے بنگلور میں کانگریس پارٹی کی رکنیت مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس بات کا اظہار کانگریس کے ضلعی صدر ایچ ایس سندریش نے کیا ہے ۔ انہوں نےآج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے تقریباً 12 سال بعد رکنیت سازی مہم کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 19تاریخ سے ضلع بھر میں رکنیت سازی مہم کا بھی آغاز ہوگا اوردو ماہ تک اس مہم کو جاری رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اب گھوٹالوں کا اڈہ بن چکی ہے۔بٹ کوائن کرپٹ پارٹی کے نام سے جانی جارہی ہے۔ ہیاکرشری کرشنا نے ہیک کرکے سرکاری خزانے کو لوٹا لیا ہے۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ اس بدعنوانی اور لوٹ کے پیچھے بی جے پی کے لیڈر ملوث ہیں۔ سندریش نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ کیس، جو پہلے ہی بی جے پی کوتوڑچکا ہے ۔اس بدعنوانی کےبعد بی جے پی کاوجودکرناٹک میں باقی نہیں رہنے دیگا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس مہم کے ذریعے مرکزی اور ریاستی حکومت کی ناکامیوں کو گھرگھرتک پہنچائیں گے۔مقامی مسائل سےجیسےمیگان اسپتال کےمسائل، اسمارٹ سٹی،آشریا مکانات وغیرہ جیسے مسائل کو لے کر اپنی لڑائی جاری رکھیںگے۔انہوں نے کہا کہ میگان اسپتال بھی مسائل کی جڑ بن چکا ہے۔ سمس کے ڈائریکٹرکی تبدیلی ہونی چاہئے۔ اسی طرح کارپوریشن کمشنر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔آشریا کمیٹی میں رونما بے ضابطگیوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اس سب کے خلاف شہر میں اور کھل کر اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔حکومت کی اس پالیسی کے خلاف کانگریس 14 سے 29 نومبر تک عوامی بیداری مہم چلائے گی ،سینئر لیڈران بھی اس مہم میں حصہ لیں گے اور سات روزہ پیدل مارچ بھی نکالیں گے اور لوگوں کو بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے واقف کرائیں گے۔پریس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر یمونارنگے گوڑا، ایچ سی یوگیش، ریکھارنگناتھ، شاہ میر خان، سی ایس چندربھوپال، چندن ،عبدالرحمان ، وغیرہ موجودتھے۔
