شیموگہ :۔ قومی روزگار پالیسی کو نافذ کرنے”دیش کی بات فاؤنڈیشن” کے علاقائی کوآرڈینیٹر محمد رفیع نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے۔اس سلسلےمیں ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم نے ملک بھر میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئےرائونڈ ٹیبل کانفرنس منعقد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے عہدہ سنبھالتے ہی ہر سال 2 کروڑ نوکریاں پیدا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن اب ملک میں 30 کروڑ نوجوان بے روزگار ہیں۔ وزیراعظم نے نوجوانوںکو جو خواب دیکھایا تھا وہ چور چور ہوچکا ہے۔مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر کمزورہوچکا ہےاور لاک ڈاؤن کے بعد ملک کے حالات اوربھی زیادہ سنجیدہ بن چکے ہیں۔ ان تمام عناصر کی بنیاد پر تنظیم نے ملک گیر قومی روزگار پالیسی کو جاری کرنے کا اصرار کرتے ہوئے 19 نومبر کو احتجاج کرنے کیلئے فاؤنڈیشن کے مرکزی کوآرڈینیٹر وجے فولار نے ہدایت کی ہے۔اس ضمن میں شیموگہ ضلع، تعلقہ اور دیہی سطح پر احتجاج کیا جارہا ہے۔
