بنگلورو:۔کرناٹکاکے وقف بورڈکے صدر کے طور پرریاستی وقف بورڈکے رکن شفیع سعد ی کاانتخاب ہواہے۔شفیع سعدی کا انتخاب آج تمام اراکین کی موجودگی میں انجام پایا۔کرناٹکا وقف بورڈکے صدر محمد یوسف کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی تھی اور اسے پُر کرنے میں مسلسل روکاٹیں پیش آرہی تھیں۔کبھی ریاستی وقف بورڈکی جانب سے مشکلات درپیش تھیں تو عدالتی احکامات کی وجہ سے وقف بورڈمیں پریشانیاں ہورہی تھیں۔اس طرح سے ہربار وقف بورڈکے صدرکے عہدے کو پُر کرنے میں دشواریاں پیش ہورہی تھیں۔بلآخر کرناٹکا اسٹیٹ بورڈ آف وقف نے اُن کے تمام اراکین متحدہ طور پر شفیع سعدی کو اپنا صدر منتخب کیا۔ریاستی وقف بورڈمیں صدر کا عہدہ پُر نہ ہونے کی وجہ سے کئی ریاستی اوقافی اداروں کے کام وکاج متاثر ہورہے تھے،اب قوی امکانات ہیں کہ وقف بور ڈکے نئے صدرکی موجودگی میں وقف بورڈ کے بقیہ کام حل ہونگے۔
