- گوہر تریکیروی ۔روزنامہ آج کاانقلاب کے ایڈیٹر مدثر احمد کوانٹرویو دیتے ہوئے ۔
میسور: کرناٹک کے مشہور شاعر، ادیب اور استاد الشعراء کا مقام رکھنے والے عبدالرحمن خان گوہر تریکیروی کاانتقال ہوگیا ہے، انا للہ وانا الیہ رجعون۔ گوہر تریکیروی کرناٹک مشہورِ شعراء میں شمار ہوا کرتے تھے اور شعر و سخن کے بہترین ماہرین میں شمار ہوتے تھے، انہوں نے اپنی حیات میں سینکڑوں مشاعروں کی صدرات کی تھی اور اس سے کہیں زیادہ قومی و ریاستی مشاعروں میں اپنے کلام پیش کیے تھے۔ گوہر تریکیروی معلم کی حیثیت سے میسور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں خدمات انجام دینے کے بعد وظیفہ یاب ہوچکے تھے اوروہ اپنی باقی زندگی ادب کی خدمت میں صرف کررہے تھے۔ آج سے ٹھیک تین ماہ قبل انہوں نے روزنامہ آج کاانقلاب کے ساتھ خصوصی انٹرویو بھی دیا تھا جو شاید کسی بھی اخبار یا میڈیا کے لئے آخری انٹرویو تھا۔ مندرجہ ذیل لنک میں انکے خیالات کی عکاسی کی جاسکتی ہے ۔
تعزیتی پیغام : گوہر تریکیروی کی وفات پر ادب اسلامی کرناٹک کے ریاستی نائب صدر م۔ پ ۔ راہی نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکے انتقال سے اردو ادب، میں خلاء پیدا ہوا ہے ،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے۔ گوہر تریکیروی نہ صرف ایک شاعر تھے بلکہ وہ محبِ اردو و انسانیت بھی تھے، انہوں نے پوری عمر اردو ادب کی خدمت کی ہے، اردو زبان کے لئے جو کام انہوں نے کیا ہے اس کے لئے اردو کو ان پر ناز ہے۔

