نوجوان نسلیں ہمارے ملک کا مستقبل ہیں: نارائن گوڑا

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔ ہمارے نوجوان ہمارے ملک کی طاقت او ر ملک کا مستقبل ہیں۔ اگر نوجوان اپنا ذہن بنائیں تو ملک کا مستقبل بدلنے کی بھی طاقت رکھتے ہیں۔ان باتوں کا اظہار وزیربرائے ریشم، یوتھ امپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ اور ضلعی نگران کار ڈاکٹر نارائن گوڑا نےکیاہے۔ انہوں نے نہرو یوتھ سنٹر، ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، یوتھ ایمپاوریمنٹ اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام شہر کے کوئمپورنگا مندرا میں منعقدہ ڈسٹرکٹ لیول یوتھ پارلیمنٹ یونٹ کا افتتاح کیا اوراپنے خطاب میں کہا کہ اگر نوجوان اپنی مرضی سے خود اعتمادی کو یکجا کریںگے تو اچھی ترقی ممکن ہے۔ ہمارے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے نوجوانوں کیلئے بہت اچھے خواب دیکھیں ہیں۔ آپ کو انکے خوابوں اورامیدوں کیلئےاپنے اعتماد کو منجمدکرنا ہوگا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ریاست کو ملک کی بہترین ریاستوں میں سے ایک بنانے کیلئے سخت محنت کریں۔ جلسہ میں شریک وزیر برائے دیہی ترقی اور پنچایت راج کے ایس ایشورپا نے کہاکہ اس ملک کی بنیادی طاقت ہمارے نوجوان ہیں اور ان کے پاس ملک کو بدلنے کی طاقت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک گیر یوتھ پارلیمانی پروگرام کا انعقاد کرکے نوجوانوں سے ایک بہتر ملک کی تشکیل کیلئےزور دیا ہے۔ ہمیں ذات پات کی تفریق نہیں کرنی چاہئے۔ ہم سب ایک ہیںاس جذبہ کو قائم رکھنا چاہئے۔نہرو یوتھ آرگنائزیشن کے ریاستی ڈائریکٹر نٹراج نے اس پروگرام کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق ملک کے تمام 748 اضلاع میں ایک ساتھ یوتھ پارلیمنٹ پروگرام منعقد کیا جائے، تاکہ نوجوانوں کے ذریعہ ہر جگہ صفائی، صحت ، کھیل ،ثقافت کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔ اس وقت ریاست میں 5 لاکھ این ایس ایس رضاکار ہیں اور ہمارے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس منسٹر کا مقصد اس تعداد کو بڑھا کر 10 لاکھ کرنا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے 3 لاکھ سے زیادہ خواتین کو اپنے دفاع کی تربیت دی جا رہی ہے۔جے پی این کالج کےشعبہ تاریخ کے لیکچرر ڈاکٹر دلیپ کمار پانڈے نے کہا کہ سوامی وویکانند، شیواجی اور دیگر سادھو سنت ہمارے حقیقی رہنماء ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر نوجوان سوامی وویکانند کی زندگی کے اصولوں کو اپنائیں تو زندگی بدل جائیگی۔ ہمارے لیے ان کے پیغامات انمول ہیں۔مزید کہا کہ انسانی تاریخ شروع ہی سے دنیا میں تقریر کا مظہر رہی ہے۔ ان میں سے 7 کا نام گنیز بک آف ریکارڈز میں انسانیت کو بدلنے والی بہترین تقاریر کے طور پر شامل ہے۔ اس میں ہمارے ملک کے بدھ اور سوامی وویکانند کی تقریر بھی شامل ہے۔نوجوانوں میں ملک اورمعاشرے کو بدلنے کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ” طاقت زندگی ہےاورکمزوری موت ہے”۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیلوامنی، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ بی ایم لکشمی پرساد، یوتھ امپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منجوناتھ سوامی، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسراُلاس کے ٹی کے، ڈاکٹر ناگراج ماحولیات، طلباء و طالبات اور دیگر موجود تھے۔