زرعی قوانین کی منسوخی پر کسانوں نےکیا فیصلے کا خیرمقدم

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ مرکزی حکومت نے کسان مخالفت تینوںزرعی قوانین کو مسترد کردیا۔حکومت کے اس فیصلے کو کسان تنظیموں نے خیر مقدم کیا ۔ان باتوں کا اظہارکسان مورچہ کے رہنماء کے ٹی گنگادھر نے کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں آج ایک پریس کانفرنس بلاتے ہوئے کہا کہ یہ کسانوں کی جدوجہد کی جیت ہے۔ پچھلے 1 سال میں اس ایکٹ کی مخالفت میں 300 سے زیادہ کسانوں کی جانیںقربان ہوچکی ہیں۔ مرکزی حکومت نے آخر کارتینوں سیاہ قوانین کو واپس لیتے ہوئے اپنی ہار مان لی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی کسانوں کی جدوجہد میں اپنے حق کیلئے لڑتے ہوئے جان گنوانے والےان کسانوں کی قربانیوں کا صلہ ہے۔ساتھ ہی انہوں نے اس جدوجہد میںکسانوں کی طاقت بن کر کھڑے رہنے والی سماجی کارکنان، سماجی فکر رکھنے والے افراد، کسانوں کے حمایتی اورعوام کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ابھی مزید دو قوانین ایم ایس پی اور بجلی کی نجکاری کے فیصلے کو واپس لینے کیلئے وزیر اعظم نریندرمودی سے تبادلہ خیال کیا جارہا ہےاوردہلی میں آج منعقد ہونے جارہی کسان منچ کی نشست میں اس بات کا فیصلہ ہونے کی امید ظاہر کی ہے ۔