تریپورہ حکومت اورملعون وسیم رِضوی کے خلاف چنگیری کے مسلمانوں کا احتجاج

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

چنگیری:۔ تریپورہ میں مسلمانوں پرہورہے تشددکے خلاف اورشیطان وسیم رضوی کے خلاف آج چنگیری شہرکے مسلمانوں کی جانب سے بڑے پیمانے پراحتجاج کیا گیا اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو یادداشت پیش کی ۔ احتجاج کاآغاز قریب صبح11 بجےکوثرمسجدسرکل سے ریالی کی شکل میں کیاگیااور ملت شادی محل کے سامنے بازار میدان میں تمام مسلمان جمع ہوئے۔عبدالقدوس اور امان اللہ ان کی قیادت میں احتجاج کو انجام دیاگیا۔توہین رسالتﷺ کے خلاف آواز اٹھانے اور تریپورہ کے مسلمانوں کے تائید ی احتجاج میں ہزاروں لوگ شریک رہے اور نعرے رسالت کے نعرے بلند کرتے رہے۔ مسلمانوں نےگستاخ رسول وسیم رضوی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سخت برہمی کااظہارکیا۔احتجاجیوں نے بتایاکہ یوپی شیعہ بورڈ کے سابق چیرمین وسیم رضوی نے قرآن مجید کی آیات کو حذف کی کوشش کے بعد حضرت محمد مصطفی ﷺ کی زندگی پر کتاب لکھ کر ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ہے ۔اس کے خلاف مسلمانوں میں غم وغصہ پایاجارہا ہے ۔گستا خ رسول ﷺوسیم رضوی کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور متنازعہ کتاب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ اور تریپورہ میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف یہ احتجاجی مظاہرہ کیاجارہاہے۔اس موقع پر احتجاج میں علمائے کرام کے خطابات رہے۔وسیم رضوی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجات ومظاہرے کئے گئے لیکن اب تک اس ملعون وسیم رضوی کے خلاف کسی بھی طرح کی قانونی کارروائی نہیں گئی،اس سے صاف ظاہرہوتاہے کہ وسیم رضوی جیسے شیطان کو حکومت کی پشت پناہی مل رہی ہے۔احتجاجیوں نے مزیدبتایاکہ ملک میں انصاف کاقتل کیاجارہا ہے ،دستو ہند کی توہین کی جارہی ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وسیم رضوی کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت قانونی سزا دی جائے اور اس نے جو کتاب لکھی ہے اس کتاب کی ملک بھر میں فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔احتجاجیوں نےتریپورہ میں مسلمانوں کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ تریپورہ تشدد حکومت اور انتظامیہ کی ناکاموں کا نتیجہ ہے ۔اگر حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات کئے جاتے تو اتنا نقصان نہیں ہوتا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ آخرمیں مولانا سالم انظرقاسمی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ وسیم رضوی جیسے ملک غدار عناصر کے خلاف حکومت سخت سے سخت قانونی کارروائی کرے ، کیونکہ ایسے شرپسند عناصر افرادکی وجہ سے ملک کے امن میں خلل پڑتاہےاور فسادات برپا ہوتے ہیں ۔تریپورہ میں مسلمانوں پر جو تشددکیا گیا ہےاس سے ملک کی سالمیت اور ملک کی یکجہتی کا نقصان ہورہا ہے ۔ احتجاج بڑے امن وسکون کے انجام دیاگیا ۔ اس موقع پرسرداراحمد،عبدالقدیر، بدرالدین، رحمت اللہ،تنظیم المسلمین چنگیری کے تمام ذمہ داران،فاصل صاحب ، نوجوان سمیت شہرکے عمائدین موجودتھے۔پولیس انسپکٹر مدھواورتحصیلدار ارون کمارکے ذریعے مرکزی وریاستی حکومت کو یادداشت پیش کی گئی۔واضح ہوکہ شہرمیں مسلمانوں کے ایک بڑے طبقے نے رضاکارانہ طو رپر احتجاج کی حمایت کی،لیکن بعض مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کو ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی تھی جوکہ افسوسناک بات ہے،لیکن چنگیری کی نمائندہ تنظیم المسلمین کی جانب سےاحتجاج کو ناکام بنانے کی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کو کامیاب بنایا۔