شیموگہ: حکومت کے احکامات کے ماتحت تمام نجی اسپتالوں میں50 فیصد بیڈز سرکاری کوٹہ میں لازمی طور پر مختص کرنا ہوگا۔اس بات کی ہدایت ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار نے دئے ہیں۔ انہوں نے بروز پیر ڈپٹی کمشنر دفتر میں نجی اسپتالوں کے نمائندوں کے ہمراہ منعقدہ نشست میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ کی دوسری لہر تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے، اسکا مقابلہ کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں کررہی ہے۔ کوویڈ پازیٹیو مریضوں کی تعداد ہر دن بڑھ رہی ہے، جس کے پیش نظر مستقبل میںنجی اسپتالوں کی سہولیات لیناضروری ہوسکتا ہے۔ ایسے حالات سے نمٹنے کیلئے تمام نجی اسپتالوں میں جنرل بیڈ، آکسیجن، آئی سی یو، وینٹی لیٹر کی سہولیات والے بیڈز کی فہرست میں 50 فیصد سرکاری کوٹہ میں ریزرو کرنے ہوںگے۔ اگر ان بیڈز کا استعمال کرناہوتو لازمی طورپرضلع انتظامیہ سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے انتباہ کیا کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسپتالوںکے خلاف سخت کارروائی کی جاسکتی ہے۔نجی اسپتالوں میں علاج کا خرچ پہلے حکومت نے مقرر ردئے ہیں ، لہٰذا نجی اسپتال مریضوں سے محض فیس لے سکتے ہیں، لیکن افزود فیس وصول کرنے کے تعلق شکایت موصول ہوںگی تو ان پر کارروائی لازمی ہوگی۔اس اجلاس سے قبل ڈپٹی کمشنر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تمام تعلقہ آفسران سے کویڈ19 کی دیکھ بھالی کے تعلق سے ہدایات جاری کی ہیں۔ فی الحال گاجنور کےکویڈکئیر سنٹر کو تیار کیا گیا ہے، اسی طرح تمام تعلقہ سطحوں پر بھی کوویڈکئیر سنٹر کو سہولیات سے تیار رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ جن مریضوں کوہوم آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے ہردن انکی معلومات حاصل کرنے کیلئے تعلقہ سطح پر ایک ٹیم کی تشکیل دینےکا مشورہ دیا۔عوام سے مطالبات قبول کرنے کیلئے تعلقہ مراکز میں کنٹرول روم کی شروعات کریں۔ ہر تعلقہ میں کم ازکم 50 آکسیجن بیڈز کی سہولیات ہونی چاہئے، ویکسنیشن کی دستیابی کے تعلق سے ہر دن معلومات دینی چاہئے، ماسک پہننا، سوشیل ڈسٹینس برقراررکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر کے احتیاطی اقدامات کیلئے سپروائزر کیلئے محکمہ پولیس کی رہنمائی میں نوڈل آفیسر کی تقرری کی جائےگی۔ ایمبولینس کی دیکھ بھال کیلئے بھی نوڈل آفیسر کی تقرری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیمیلی ویلفئیر آفیسر ڈاکٹر راجیش سرگی ہلی نے معلومات دی کہ کورونا کی دوسری لہر تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ بنیادی رابطے میں آنے والوں کی شرح 30 فیصد ہے۔ اس اجلاس میں ضلع پنچایت سی ای او ویشالی، اڈیشنل ایس پی ڈاکٹر شیکھر ایچ ٹی، اڈیشنل ڈپٹی کمشنر جی انورادھا، سمس ڈائریکٹر ڈاکٹر سدپا، متعددنجی اسپتالوں کے نمائندے ، افسران وغیرہ موجودہیں۔
