شیموگہ :شہر کے نجی بس اسٹانڈ، کے ایس آر ٹی سی اور اشوک سرکل میں کوویڈ۔ 19 کی دوسری لہر کے متعلق محکمہ پولیس اور کارپوریشن انتظامیہ کے تعلق سے منفرد طریقے سے بیداری پروگرام چلایا گیا۔ اشوک نگر سرکل میں بغیر ماسک کے گھوم رہے سواروں کو جہاں پولیس محکمہ جرمانہ وصول کررہا ہے وہیں اڈیشنل ایس پی شیکھر ٹیکنا نوار اورڈی وائی ایس پی پرشانت نے سمجھداری اوررضامندی کے ذریعہ منفرد طریقے سے ماسک نہیں پہننے والوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ۔ نجی بس اسٹانڈ میں پہنچے شیکھر ٹیکنانوار اور پرشانت نے بس کے اندرجاکر مسافروں کو ماسک کی اہمیت بتائی اور بغیر ماسک کے سفر کررہے مسافروں کو ماسک فراہم کرتے ہوئے انسانیت کا مظاہرہ کیا اور لازمی طور پر ماسک پہن کر نکلنے کی تاکید دی۔اسی طرح اشوک سرکل نے بھی دیہی سی پی آئی سنجیو کمار فیس شیلڈ کور ڈالے ہوئے ماسک نہیں پہننے والے بائک سوار اور کار سواروں میں بیداری پیدا کی۔ یہاںایک مایوسی کی بات بھی نظرآئی کہ بہت سے طلباء اور مزدوروں نے بھی بغیر ماسک کے گھومتے ہوئے دکھائی دئے۔
