شفاف پانی کے یونٹ کا قیام کیا جائے:ساکنان کا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ نیومنڈلی ، اولڈ منڈلی، سوائی پالیا، الیاس نگراورکروبرا پالیا کے باشندوں کیلئے مناسب شفاف پانی کے یونٹ کا قیام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج نیو منڈلی استری بندو سوسہایا سنگھا کی جانب سے ڈپٹی کمشنردفتر کے بالمقابل احتجاج کیاگیا ہے۔ خواتین نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے وارڈ میں ہردن پانی کا فقدان ہوتا ہے۔ اگر پانی آتا بھی ہے تو وہ پینے کے لائق نہیں ہوتا ہے۔اس گندے پانی کے استعمال سے ان علاقوںکے مکینوں کو کئی طرح کی بیماریاں لاحق ہورہی ہیں۔مقامیوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ان علاقوں میں شفاف پانی کے مرکز کا قیام کروائیں اور یہاں کے باشندوں کو شفاف پانی کی سہولیات سے آراستہ کریں۔ اس موقع پر خواتین یونین کی صدر وجئے لکشمی، رینوکمار، لتا، مبینہ ، سمینا وغیرہ موجودتھے۔