انشورنس کی رقم مانگنے گئی بہو پر پیٹرول چھڑک کر قتل کی کوشش

ڈ سٹرکٹ نیوز کرائم
شیموگہ:انشورینس کی رقم اور زیورات لینے پہنچی بہو پرپیٹرول چھڑ کر قتل کرنے کی کوشش کا معاملہ بھدراوتی تعلقے میں رونما ہوا ہے۔ یہاں کے ہلے نیلکیری میں رونما ہونے والی اس واردات میں عمران علی کی بیوی ریحانہ بانو نامی خاتون کو حراساں کئے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ 7سال قبل ریحانہ بانو کی شادی عمران علی سے ہوئی تھی اورانکے دو بچے بھی ہیں۔پچھلے ماہ پہلے عمران علی کی کینسر کے مرض کی وجہ سے موت ہوچکی ہے ۔ اسکے انشورینس کی رقم عمران علی کی والدہ جو کہ نامینی ہیںانکے اکائونٹ میں 2لاکھ روپئے منتقل ہوئی تھی اور جب اسکی خبرریحانہ کو ملی تو بھدراوتی کے ہلے نیلکیری اپنے سسرال پہنچ کرساس سے انشورینس کی رقم کا مطالبہ کیا۔ اس دوران ساس نے یہ کہہ کر پیسے دینے سے انکار کردیا کہ میرا بیٹا ہی نہیں رہا میں تجھے پیسا کیوں دوں” اسی بات کو لیکر دونوں کے درمیان بحث چھڑ گئی اور گھر کے دونوں دروازے بند کرکے ساس اورسسر دونوں نے مل کر بہو پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی اورقتل کرنے کی کوشش کی یہ الزام بہو ریحانہ نے لگایا ہے۔ متاثرہ خاتون ملیگے ہلی میں نجی گارمینٹ میں کام کیا کرتی ہے۔ بھدراوتی دیہی تھانے میں معاملہ درج کروایا گیا ہے۔