شیموگہ: ۔شہر کے حضرت سید بدرالدین شاہ قادریؒ (کالج کی درگاہ) کےانتظامیہ امور کیلئے کمیٹی کی تشکیل ہوچکی ہے۔ اس کمیٹی میں صدر کے عہدے پر صدیق پاشاہ (میونسپل صدیق) کا انتخاب ہوا ہے۔ جبکہ سکریٹری کے عہدے پر انورپاشاہ کا انتخاب ہوا ہے۔ حضرت سید بدرالدین شاہ قادریؒ درگاہ جن کے ریاست بھرکے مختلف مقامات پر ہزاروں معتقدین ہیں اس درگاہ کے انتظامیائی امورکیلئے پچھلے کئی دنوں سے کمیٹی نہ رہنے کی وجہ سے اڈمنسٹریٹر کی تقرری ہوئی تھی۔ اب مقامی لوگوں کی متفقہ رائے سے کمیٹی کی تشکیل ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ عہدیداروں کی نامزدگی بھی ضلع وقف مشاوارتی کمیٹی کے صدر عبدالغنی اور ضلع وقف بورڈ کے افسر مدار پٹیل کی موجودگی میں ہوئی ہے۔ دیگر عہدیداران جن میں سکریٹری کے عہدے پر انورپاشاہ، نائب صدر فیروز، خزانچی ٹیپو، اعجازاحمد، محمد حسین کا انتخاب ہوا ہے۔
