کورونا پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات ضروری ہیں: کے ایس ایشورپا

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ:جسطرح پوری دنیا میں بے حد تیز رفتاری سے پھیل رہا کورونا وائرس نے خوف کا ماحول برپا کردیا ہے۔ جس کے پیش نظر اس وائرس پر قابو پانے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات اٹھانا ضروری ہوچکاہے۔ ان باتوں کا اظہار وزیر برائے دیہات پنچایت راج وضلعی نگران کار کے ایس ایشورپا نے کیا ہے۔ آج ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ سپرٹینڈنٹ آف پولیس ، کارپوریشن مئیر اورکمشنر سمیت مقامی عوامی نمائندوں نے کورونا پر قابو رکھنےکے تیئں عوام میںبیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ شہر کے شیوپا نائک سرکل سے رامنا شیٹی پارک تک پیدل سفر کرتے ہوئے عوام کو مفت ماسک تقسیم کرتے ہوئے بات چیت کی گئی۔ اکثرلوگوں میں پہلے ہی سے ماسک کو لیکرآگاہی موجود ہے ، لیکن پھر بھی بغیر ماسک کے گھوم رہے ہیںانہیں آگاہ کیا گیا۔ انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کرنا لازمی ہے کیونکہ یہاں سوال صرف ایک زندگی کا نہیںبلکہ اپنے ساتھ ساتھ اپنے خاندان، انسانی سماج ، والدین، اہل خانہ کا بھی ہے۔ یہ ایک مہلک اورجا ن لیوا مرض ہے جو ایک دوسرے سے پھیلتا ہے لہٰذا ہر ایک بیدار رہنا اوراحتیاط برتنا لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں متاثرہ افراد کے تحفظ کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے ضروری اقدامات اٹھائےگئے ہیں۔ عوام کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔یہاں غورطلب بات یہ بھی ہے کہ خود کی دفاعی اقدامات اپنانےکا مطلب اپنےساتھ ساتھ اپنے خاندان اور معاشرے کے تحفظ کا بھی سبب بن سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوچاہئے کہ وویک اینڈ میں بے وجہ باہر گھومنے کے اپنے خاندان کے ہمراہ خوشی کے لمحے گذارنے کا مشورہ دیا۔اس موقع پر موجود ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار نے بتایا کہ شہر کے اسپتالوں میں طبی علاج سے متعلق تمام ضروری تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ لوگوں کی لاپرواہی کے ذریعہ سے وائرس کا ایک دوسرے میں منتقل ہونے کا موقع نہیں دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد کو ماسک پہننا چاہئے۔پہلے سے ہی کورونا متاثرین کیلئےشہر کے میگان اسپتال میں علاج کیلئے مناسب تیاریاں کی جاچکی ہیںاس کے علاوہ کل سے شہر کے سبیامیڈیکل کالج میں 80 بسترآکسیجن کے ساتھ اور 100 بستر آکسیجن کے بغیرمقرر کئے گئے ہیں اور ضلع بھر میں آکسیجن کے ساتھ800 بیڈزکی سہولیات موجود ہیں۔اس موقع پر ضلعی ایس پی لکشمی پرساد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنی مرضی سے ماسک پہننا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سسٹم کو استعمال کرتے ہوئےلوگوں کو جبراً ماسک پہننے پر مجبور کرنے کا نظام نہیں بننا چاہئے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے کارروائی ضروری ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ شہر میں ماسک نہیں پہنتے ہیں ان پر جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔اس پروگرام میں منتخب نمائندوں عہدیداروں اور شہر کی میئر سنیتا انپا ، کارپوریشن کمشنرچدانند وٹارے سمیت بلدیاتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔