ساگر: تعلقےکے خواتین اوربچوں کے امراض کے میڈیکل افسر ڈاکٹر ناگیندرپا کی قیادت میں ایک 50 سالہ خاتون کے پیٹ سے 10 کلو وزنی ٹیومر کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کو حالیہ کچھ دنوں سے خاتون پیٹ درد کا شکار تھی اوراسپتال میں داخل تھی۔ خدمات پر مامور ڈاکٹر ناگیندرپا نے خاتون کے پیٹ کا اسکیان کروایا جس میں تصدیق ہوئی کہ خاتون کے پیٹ میں ٹیومر موجود ہے۔ قریب2 گھنٹے تک چلنے والے اس آپریشن میں ڈاکٹرناگیندرپا اورانکی ٹیم نے خاتون کے پیٹ 10 کلوگرام وزنی ٹیومر کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوپائے ہیں۔ اس دوران ماہرین ڈاکٹرس میں سشما پتور، اسسٹنٹ سورنا، روہنی اورچندرو نے تعاون کیا۔
