بنگلورو:۔کرناٹک میں پچھلے دو ہفتوں سے جاری ویکینڈ کرفیو کو آج سے ختم کردیاگیاہے،وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی کی صدارت میں ماہرین اور وزراء کا اعلی سطحی اجلاس طلب کیا گیا۔اس اجلاس میں ریاست میں کوویڈ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مُختلف فیصلے کئے گئے۔اور یہ بھی طئے کیا گیا کہ شدید کوویڈ متاثر مریضوں کا اسپتال میں علاج ہوگا اور ہلکے اثرات والے مریضوں کو ہوم کوارنٹین کیا جائے گا۔اور ریاست میں ویکینڈکرفیو کو برخواست کیا جائے گا۔ اگر صورتحال زیادہ بگڑتی ہے تو ویکینڈکرفیو کے بارے میں سوچا جائے گا۔واضح ہوکہ ویکینڈ کرفیو ریاست کی عوام میں کنفیویژن کا سبب بنا ہواتھا،کیونکہ کرفیوکے دوران کیا بند رہے گا،کونسا کاروبار جاری رہے گا اور کون لوگ باہر نکل سکتے ہیں،اس کی صحیح طور پر رہنمائی نہیں کی گئی تھی۔
