بنگلورو:۔کرناٹکا میں محکمہ تعلیم عامہ میں خدمات انجام دینے کیلئے15 ہزار پرائمری اسکول ٹیچرس کی تقرری کیلئے آج ریاستی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیاہے،اگر اس نوٹیفکیشن میں کسی بھی طرح کے اعتراضات ہوں تو وہ فوری طور پر درج کرنےکیلئے ہدایت دی گئی ہے۔کرناٹکا پبلک سرویس کمیشن کے قانون کے مطابق یہ تقرری کی جارہی ہے،اس دفعہ اہل انجینئرس کو بھی تدریسی خدمات کیلئے منتخب کیاجائیگا،اس کے علاوہ عرضی گذاروں کی عمر21سے بڑھاکر45 سال تک کی گئی ہے۔عرضی گزاروں کو سی ای ٹی کے ذریعے سے منتخب کیاجائیگا،اس کیلئے انہیں کم ازکم50 فیصد نمبرات لینے ہونگے،20 فیصد نمبرات ٹی ای ٹی کے شامل کئے جائینگے،جبکہ20 فیصد نمبرات ڈگری اور10 فیصد نمبرات تعلیمی کورسس کے شامل کئے جائینگے۔پرائمری اسکول ٹیچرس کی بیسک تنخواہ14550 سے بڑھ کر26700 روپئے کی اسکیل پر ہوگی۔عہدوں کیلئے حکومت سے منظوری ملنے کے بعد محکمہ تعلیم عامہ عرضیاں آن لائن جاری کریگا۔
