داونگیرے:۔ شہر کے جنوب اسمبلی حلقہ کے رکن سابق ریاستی وزیر اکھیلا بھارت ویراشائیوا مھا سبھا صدر ڈاکٹر شامنور شیوشنکرپا نے ریکھا شیوکمار کو اکھیلا بھارت ویرا شائیوا مھا سبھا جگلور تعلقہ خواتین صدر منتخب کیا ،اور کہا کہ عورتو ں کا سماجی خدمت کے میدان میں دلچسپی ضروری ہے کسی بھی طبقہ سے ہو اپنے اپنی قوم کے ملک میں بسنے والی کمزور طبقات سے وابستہ افراد کی حمایت میں کام کرنا ہر کسی کیلئے ضروری ہے مگر ہر کوئی میدان میں آکر کام نہیں کرسکتا جو لوگ سماجی خدمت کے میدان میں کام کرنے والے ہیں سماج میں اُن کی قدر ہونی چاہیے سماجی خدمت کے میدان سے جڑے افراد ہی کی بدولت سماج کے ہر فرد کو اپنے حقوق اور مفادات کا تحفط فراہم ہوتا ہے ، سماج میں لوگوں کے دکھ درد میں ساتھ رہ کر کام کرنے والے افراد کو بھی بہت سی مشکلات لاحق ہوتی ہیں ،کسی بھی تنظیم یا تحریک سے اُن کا تحفظ بھی ضروری ہوتا ہے ۔ویسے ریکھا شیوکمار ایک تعلیم یافتہ سماج کی خدمت کا شوق رکھنے والی خاتون ہیں اِن کا اس ذمہ داری کو قبول کرنا اس بات کا ثبوت ہےکہ وہ اپنی نجی ذمہ داریوں کو سماجی ذمہ داریوں پر کس طرح ترجیح دی اور اِنہیں سماجی خدمت کے کام میں کس قد ر دلچسپی ہےیہ آج ہر کسی میں ہونا ضروری ہے،مزید ڈاکٹر شامنو ر شیوشنکرپا نے کہا کہ ریکھا شیوکمار بغیر کسی منصب کے بھی سماج کی خدمت سے وابستہ خاتون ہیں،اب اس ذمہ داری سے مزید ان پر ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں اُمید ہے وہ ان میں کامیابی سے ہمکنار ہونگی، اس موقع پر ناگ رتنمہ چندرشیکریااعزازی صدر،ناگ رتنا چنبسیا نائب صدر کے علاوہ دیگر خواتین ارکان شریک رہی۔۔
