کیرےبلچی شانتی ساگر ہائیر پرائمری اسکول میں سادگی کے ساتھ یومِ جمہوریہ منایا گیا

اسٹیٹ نیوز
کیرے بلچی :چنگیری تعلق میں موجود براعظم ایشاء کے دوسرے بڑے تالاب (سولے کیرے ) شانتی ساگر کی نسبت سے کیرےبلچی میں قائم شانتی ساگر ہائیر پرائمری اسکول میں ملک و ریاست میں کورونا اومیکران کی وبا کے خوف کے ہوتے احتیاطً ضلع انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق اسکول انتظامیہ نے 73واںیومِ جمہوریہ نہایت سادگی سے منایا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مظہر اُللہ شریف کے ہاتھوں پرچم کی گئی ۔ادارے کے صدر محمد صفیٰ الرحمان، خصوصی مدوعین میں ایڈیٹر جنتاکی پکارالطاف رضوی،پی محمد شبیر و جملہ اساتذہ موجودرہے۔منتخب طلباء کے ذریعہ دستور ہند کی ترتیب پر طلباء کے  خطابات ہوئے ،ادارے کے صدر محمد صفیٰ الرحمن ٰ نے والدین سے گذارش کی کہ دل ہلکہ نا کرین کہ بہت سارے طلباء آج اس اجلا س میں تقاریر اور اپنے ثقافتی پروگرام پیش نا کرسکے جس کا ادارے کو خود بھی افسوس ہے، مگر دُنیا کو خوف میں مبتلاء کی ہوئی کورونا کی تیسری لہر ومیکران جس کے بارے میں ماہرین کی رائے کے مطابق بچوں کیلئے احتیاط ضروری ہونے پر ضلع انتظامیہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ،اجلاس کو محدود اور مختصر کیا گیا ،دُعا کرین کہ اللہ رب العزت ساری دُنیاں میں خوف مچائے ہوئے اس وباکو ختم کردے اور خوف میں مبتلاء بندگانِ خُدا کو خوف سے نکال کر راحت میسر ہو ،اُس وقت ہر ایک طالب علم کو موقع دے کر طلباء کی جانب سے ہونے والے پروگرام کا نظارہ کرین گے ،مگر اسکول برابر اپنے بچوں کو بھیجتے رہیں طلباء میں پاکی صفائی اور ماسک سے متعلق والدین احتیاظ ضرور کرین ویسے اسکول میں تو پوری توجہ رکھی جاتی ہے مگر اسکول ختم ہونےکے بعد بچے گھر میں آپ کے ذمہ رہتے ہیں اُس وقت بچوں سے متعلق کسی قسم کی لاپرواہی نہ برتیں۔ صفی ٰ  الرحمان نے مزید کہا کہ بچوں کی تعلیم سے متعلق خصوصی توجہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی ضروری ہے ،جو بچے آج اس اجلاس میں شریک ہوکر خطاب کیے ۔گاؤں کی عوام نے اس موقع پر دیکھ لیا کہ اس ادارے میں اساتذہ کی طلباء کے تین کس قدر دلچسپی ہے،طلباء نے بڑے ہی بہترین انداز میں مجاہدین آزادی کے کارناموں اور اُن کی قربانیوں سے متعلق آزادی کے بعد ملک کو چلانے دستور کی ضرورت پر دی گئی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی قیادت والی دستور ساز کمیٹی ،ملک میں بسنے والی تمام قوموں اُن کی مذہبی آزادی کو کس قدر مقدم رکھا دستور میں ملک کے ہر شہری کو جو حقوق دئے گئے ۔قانون سازکمیٹی میں موجود ارکان کی ذہانت و دوراندیشی پر طلباء نے بہت ہی بہترین انداز میں روشنی ڈالی جس کو سننے کے بعد اسکول کامپونڈ کے باہر کھڑے سن رہے افراد میں خوشی ماحول رہا کسی تو یہان تک کہہ دیا اگر اِن طلباء کی صیحح نگرانی ہوئی تو یقیناً یہی طلباء اپنی رفتار گفتگو میں پونم پنڈت اور کنہیاکمار کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں یہ اساتذہ کی محنتوں کا ثمر ہے، اجلاس میں ادارے کی سکریٹری پرویز بانو ،کیرےبلچی گرام پنچایت ممبر ہنے باگی محمداسلم ،لوئر پرائمری میر مدرس انجم فاطمہ،ہائرپرائمری میر مدرس سید منتقیم ،معاؤن معلم مجاہد بیگ ، سرتاج شیخ ، وینا، فرزانہ ،طیبہ ،انجم بانو، رخسانہ بانو ،سمرن بانو، اُم حبیبہ وغیرہ شریک رہے۔