کورونا ضابطوں کی خلاف ورزی : پی ڈی او معطل

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ: کورونا کے ضابطوں کے مطابق شادی بیاہ والے گھروں میں 50 سے زائد افرادکے جمع کرنے پر حکومت نے پابندی عائد کی ہے۔ اس کے علاوہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر 21 اپریل سے مئی 4 کے درمیان نافذ کئے گئے سخت قوانین میں کسی بھی شادی بیاہ ، جلوس اجلاس اور تقاریب کے انعقادپر پابندی عائد کی گئی ہے ، ان قوانین پر سختی سے عمل پیرائی کرنے کیلئے تعینات کئے گئے کونچیناہلی پی ڈی او کانت راج ایس کو خدمات میں کوتاہی برتنے کے الزام میں ضلع پنچایت سی ای او ایم ایل ویشالی نے خدمات سے برطرف کرنے کا حکم دیا ہے۔ پی ڈی او نے شادی بیاہ کی تقریبات کیلئے جو قوانین نافذ کئے گئے ہیں اس کی نگرانی میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کے پیش نظر کانت راجو کو معطل کئے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ 26 اپریل کو ضلع پنچایت سی ای او ایم ایل ویشالی کی جانب سے کورونا کے ضابطوں کے تحت شادی کی تقریبات میں عمل ہورہا ہے یا نہیں اس تعلق سے معائنہ کیا گیا اور جانچ کے دوران کونچینا ہلی گرام پنچایت کے حدود میں دو ایسی شادیوںمیں جہاں کورونا کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 50 سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا، اسکی نگرانی کیلئے تعینات پی ڈی او کو خدمات میں کوتاہی برتنے کے عوض معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔