کورونا کی دوسری لہر توقعات سے زیادہ خطرناک ہے:جج مہانتہا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

ساگر:کورونا کی دوسری لہر توقعات سےزیادہ خطرناک دکھائی دےرہی ہے عوام کو اس سے مزید محتاط رہنا چاہئے۔ ہر ایک کو حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کورونا کے خلاف جنگ میں شامل ہونا چاہئے۔ان باتوں کا اظہار تعلقے کے مقامی 5 اڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ جج اے ڈی مہانتپا نے کیا ہے۔ انہوں نےمنگل کو عدالت کے احاطے میں تعلقہ لیگل سروس اتھارٹی کے زیراہتمام کورونا کے پیش نظربلائی گئی عہدیداروں کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنا چھوڑ دیں۔جب بھی باہر نکلیں تو ماسک کو لازمی بنانا ہوگا ،سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا ہوگا ۔کورونا وائرس کے انفیکشن شہری علاقوں کی نسبت دیہی علاقوں میں زیادہ ہیں، اس سے دیہی آبادی بہت پریشان ہے۔ فوری طور پرمحکمہ کے عہدیداروں کو دیہی سطح پراجلاس طلب کرتے ہوئے لوگوں کو کوروناسے دوری اختیارکرنے پر آگاہ کرنا کرنے کی ہدایت دی۔ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کو کسی وجہ سے بستر کی کمی محسوس نہیں ہونی چاہئے اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ایک خوشگوار ماحول بنانے کو ترجیح دی جانی چاہئے تاکہ لوگ بیماری خوف سے دور رہیں۔ سینئر ڈویژن کے چیف سول جج ریحانہ سلطانہ نے بات کرتے ہوئےکہا کہ لوگ ویکسین لینے کیلئے ویکسین سنٹر نہیں آرہے ہیں۔ اس سے حکومت کے کورونا پر قابو پانے کے مقصد میں کچھ حدتک خلل پڑ رہا ہے۔ لوگوں میں ویکسین کو لیکر غلط معلومات پہنچی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غلط افواہوں پر توجہ دئے بغیر عوام کو چاہئے کہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ویکسین سنٹر پہنچے اور 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر شخص کوویکسین لینے کا مشورہ دیا۔اس موقع پر تعلق کمشنر ایچ کے ناگپا، تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرموہن ، پی ڈبلیو ڈی انجینئر دنیش ، گریڈ 2 تحصیلدار پرمیشورپا سمیت دیگر موجودتھے۔