بنگلورو:۔ہندو،سکھ اور عیسائی دوسروں کی مددکرکےجنت جانے کے تعلق سے سوچتے ہیں،لیکن مسلمان کافروں کا قتل کرکےجنت جانے کے تعلق سے سوچ رہے ہیں۔اس تعلق سے مسلمان واضح کریں کہ دارالحرب اور دارالااسلام کے معنی کیاہیں۔اس بات کااظہار بی جے پی کے لیڈر سی ٹی روی نے کیاہے۔انہوں نے آج یہاں مقتول ہرشاکے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کے مذہب میں کافروں کو مارنے سے جنت ملنے کی بات کہی گئی ہے،مسلمان یہ بتائیں کہ دارالاسلام اور دارالحرب کے تعلق سے بھارت کے مسلمان کیا سوچتے ہیں،اگرمسلمان بھارت میں رہنا چاہتے ہیں تو وہ ان اصولوں میں ترمیم لائیں اور اپنے آپ کو ہندوستانی بنائیں۔روزمرہ ہندوئوں کا قتل ہورہاہےیہ تشویشناک بات ہے،اب ہندوئوں کی مزید تباہی برداشت نہیں کی جائیگی اور ہر معاملے کا جواب دیاجائیگا۔
