عام آدمی پارٹی قومی سطح پر کانگریس کی جگہ لے گی:راگھوچڈھا 

سلائیڈر نیشنل نیوز
چنڈی گڑھ:۔پنجاب اسمبلی انتخابات میںعام آدمی پارٹی کو قطعی اکثریت ملی ہے ۔اس پرپارٹی لیڈر راگھو چڈھا نے جمعرات کو کہا کہ ان کی پارٹی آنے والے وقت میں ایک قومی پارٹی بن جائے گی۔کانگریس کی متبادل بن کرابھرے گی اور کانگریس کی جگہ لے لے گی۔جب کہ اتراکھنڈاورگوامیں عام آدمی پارٹی نے ووٹ کاٹ کربی جے پی کوفائدہ پہونچایاہے۔سنگرور میں پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار بھگونت مان کے کرائے کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے راگھو چڈھانے کہاہے کہ آپ آنے والے دنوں میں ایک قومی پارٹی کے طور پر ابھرے گی۔پارٹی قومی سطح پر کانگریس کامتبادل ہوگی۔انہوں نے کہاہے کہ پورا ملک اروندکجریوال کی گورننس پالیسی سے متاثر ہے اور پنجاب کے لوگوں نے ریاست میں پارٹی پر اعتماد کیا ہے۔عام آدمی پارٹی کے پنجاب امور کے شریک انچارج چڈھا نے کہاہے کہ پنجاب میں روایتی جماعتوں شرومنی اکالی دل (SAD) اور کانگریس کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب عام آدمی پارٹی ایک ایماندار حکومت بنائیگی۔