شیموگہ:شیموگہ شہر میں زیر تعمیر ہوائی اڈہ کو سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج کے ایس ایشورپا نے آج وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی سے ملاقات کرنے کے بعددرخواست پیش کی ہے۔ جمعرات کی رات کو وزیر داخلہ ارگاگیانیندرکی موجودگی میں وزیر کے ایس ایشورپا نے میمورنڈم پیش کیا ہے۔ اس موقع پر رکن پارلیمان بی راگھویندرا، ایم ایل سی ڈی ایس ارون سمیت ضلعی سطح کے ارکان اسمبلی موجودتھے۔
