منشیات کے مضر اثرات کے تعلق سے طلباء میں آگاہی ضروری ہے:جج مانو کےایس

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ : منشیات کے استعمال کے پیش آنے والے مسائل اور برے اثرات کے بارے میں اگر بچوں کو طالب العلم سطح پر ہی بیداری پیدا کی جائے تو اس کو روکا جاسکتا ہے۔ان باتوں کا اظہارنمبر1 اڈیشنل اینڈ سیشن کورٹ کے جج مانو کے ایس نے کیا ہے۔ انہوں نے آج ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی، ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت،محکمہ صحت اور بہبودِخاندان ، ڈسٹرکٹ بار اسوسیشن، ڈسٹرکٹ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ، ، نیوز اینڈ پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ شیموگہ کے اشتراک سےآج یہاں کی سرکاری پی یو کالج میں "انسداد منشیات کے استعمال اور تسکری "کے دن کے حوالے سے منعقدہ آگاہی پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے اپنے خطاب کہا کہ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ پورے معاشرے پر نقصاندہ ثابت ہوتا ہے۔ منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں شعورپیدا کرنے اوراسکی روک تھام کیلئے 26 جون سن 1989 سے ہر سال عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ طلباء اور نوجوانوں کو اس دن کے مقصد اور منشیات کے کنٹرول ایکٹ کے بارے میں سمجھایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جوانی میں جو شوق، فلمی اداکاروں کا اسٹائل کرنا یاخوشی کیلئےیا پھر ذائقہ حاصل کرنے کیلئے منشیات کا استعمال کرنا، آہستہ آہستہ برائی میں بدل جاتاہےاور زندگی کے مقصداوررخ دونوں کو بدل رکھ دیتا ہے۔اس لیے بچوں کو طالب العلم کی سطح پرہی اس بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک پروگرام بنایا جا رہا ہے۔ضلع وکلاء تنظیم کے صدر بی جی شیومورتی نےبات کرتے ہوئے کہا کہ دیکھا جا رہا ہے کہ معروف اداکاروں اور امیروں کے بچوں سمیت طلباء کی ایک بڑی تعداد منشیات کے عادی بن رہی ہے۔ اس کے مضر اثرات کو سمجھیں اور احتیاط سے زندگی گزاریں یہ طلباء کا بنیادی فرض ہے ۔گانجہ سمیت کسی بھی قسم کے منشیات کے استعمال کے کیس میں عدالت میں ضمانت نہیں دی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں قانون سخت ہے۔ تقریب میں شریک سینئرسول جج اور ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے ممبر سکریٹری راجنا سنکناوارنے کہا کہ طلباء میں بہت زیادہ جذبہ، جوش اور ولولہ ہوتا ہے۔جوانی کی عمر میں ان لوگوں کاذہن کا مختلف قسم کی پر کشش اشیاء کی طرف راغب ہونا فطری بات ہے لیکن پڑھنے پر زیادہ توجہ دینی چاہئے۔ رپورٹس کے مطابق طلبہ کی سطح پر منشیات کا شکار ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس عمر میں برائیوں کے غلام بن گئے تو ساری زندگی برباد ہو جائے گی۔اس ،موقع پرڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر کیپٹن اجیت کمار نے طلباء کو نارکوٹکس اینڈ نارکوٹک ڈرگس کنٹرول ایکٹ (این ڈی پی ایس)کی وضاحت کی۔ماہر نفسیات ڈاکٹر سنتوش ایم این نے نشے کی لت کے مسائل، منشیات کی لت کے علاج، نشے سے بچنےکیلئے طرز زندگی پر ایک لیکچر دیا۔میگان کےڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر سدنا گوڑا پاٹل ،سمس ،سائیکاٹری ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر شری دھر، ڈسٹرکٹ لیپروسی پریوینشن اینڈ ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شمع بیگم فخر الدین، گورنمنٹ انڈر گریجویٹ کالج کے پرنسپل بی وائی چندر شیکھر، محکمہ صحت ویرپا، پرتیما اور دیگر عملہ موجود تھا۔