مسلمان اوقافی اداروں کا تحفظ کریں: حافظ کرناٹکی انجمن اسلام کے ماتحت کمرشیل کامپلکس کی تعمیر, انجمن کی جانب سے تاریخی قدم

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

مسلمان اوقافی اداروں کا تحفظ کریں: حافظ کرناٹکی
انجمن اسلام کے ماتحت کمرشیل کاپلکس کی تعمیر, انجمن کی جانب سے تاریخی قدم


شکاری پور: یہاں کی انجمن اسلام شکاری پور کی جانب سے ایک تاریخ ساز قدم اٹھایا گیا ہے جس کے مطابق انجمن اسلام کی ماتحت آنے والی زمین پر کمرشیل کامپلکس کے تعمیری کام کا آغاز کیا گیاہے۔ قریب 22 دکانوں کے منصوبے کا آغاز 12 دکانوں کے سنگ بنیاد سے شروع کیا گیاہے ۔ ڈاکٹر حافظ امجد حسین کرناٹکی کی صدارت والی انجمن اسلام کے اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے شہر کے 13 معطیان نے تعاون کیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے دوران شکاری پور میں نومنتخب قاضیان مولانا اظہر ندوی اور مولانا عبدالرقیب ندوی اور وکیل مختار کو تہنیت پیش کی گئی ۔
صدارتی خطبے میں حافظ کرناٹکی نے کہا کہ آج کا جو کام ہواہے وہ اللہ نے کروایا ہے, جو کچھ ہورہاہے وہ بزرگوں کی دعاؤں سے ہورہاہے, جو خرچ اللہ کی راہ میں ہوگا اس سے کہیں زیادہ مال اللہ خرچ کرنے والے کو دیگا۔ دعاؤں سے ترقی ملتی ہے, اگر کوئی آپ سے مانگتا ہے تو آپ اس مانگنے والے کو دیتے ہیں تو یہ سمجھ کر دیں کہ اللہ نے آپ کو دینے والوں میں سے منتخب کیاہے۔ پورے ہندوستان کے لئے ایک پیغام دینا چاہونگا کہ مسلمان اوقافی اداروں کا تحفظ کریں, خالی جگہوں کو امت کے استعمال کے لئے لائیں, قبرستانوں کے اطراف خالی حصار بندی کرنے کے بجائے اسے آمدنی کا ذریعہ بنائیں ۔ شکاری پور مسجدوں والا شہر ہے اور یہاں کے سلجھے ہوئے مسلمانوں نے ہمیشہ ترقی کی جانب توجہ دی ہے ۔ اگر انجمن کے اراکین مستقبل میں بھی ملت اسلامیہ کے تعاون کے لئے آگے آئیں تو یہاں پر تاریخی کارنامے انجام دئے جاسکتے ہیں ۔اس موقع پر معطیان میں شمار ہونے والے انجمن کے سابق صدر قاسم صاحب, الحاج محی الدین شریف علیم, بنلی شبیرصاحب, یس ین آر امجدصاحب, اسماعیل چاندو صاحب, کلیم اللہ صاحب, عبدالقادرصاحب , عبدالکریم صاحب, کاؤنسلر روشن بیگ, جاوید صاحب, فیاض احمد بلگاوی اور ذبیح اللہ, صادق مستری صاحب کو تہنیت پیش کرتے ہوئے انجمن کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ شہر کے. عمائدین کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ جلسے کا اختتام انجمن کے صدر حافظ کرناٹکی کی پرمغز دعا سے ہوا ۔