نشہ آور ادویات کی فروخت: ڈپٹی کمشنر سےکارروائی کا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ: شہر کے ایس آرٹی سی ڈیپو کے قریب حمیر کامپلکس میں موجود بیسٹ میڈیکل اور جنرل اسٹور میں ڈاکٹر کی سلپ کے بغیر ہی نشہ آور دوائی کوکم عمر بچوں کو دئے جانے کا الزام کنڑا کارمیکرا رکشناویدیکے کی جانب سے لگایا گیا ہے۔انہوں نے آج ڈپٹی کمشنر دفتر میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بیسٹ میڈیکل اسٹور میں کم عمر اور چھوٹے بچوں کو بھی اسطرح کی دوائی دی جارہی ہیں۔ اس دوائی کو لینے کے بعد بچوں کو محض 10 منٹ میں نشہ طاری ہورہا ہےاور راہ چلتے ہوئے یہ بچے نشے کی حالت میںلڑکیوں کو چھیڑنے اور بدسلوکی سے پیش آتے ہوئے نظرآتے ہیں۔اس کے علاوہ خواتین کے گلے سے زیورات چھین کرفرارہونا، بائک سے آنے والوں کو روکنا، چاقو دکھانا اور رقم وصول کرنے جیسے جرائم میں ملوث ہونے کابھی الزام لگایا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بیسٹ میڈیکل اسٹور کے مالک کے خلاف فوری کارروائی کریں اورمیڈیکل اسٹور کا لائسنس منسوخ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ احتجاج میں ڈاکٹروں کے ضلعی صدر واٹال منجوناتھ، لیڈر بھوجپا سمیت دیگر موجودتھے۔