بنگلورو:۔کانگریس پارٹی کے قدآور لیڈروں میں شمارہونے والے سی ایم ابراہیم کے کانگریس چھوڑنے اور جے ڈی ایس میں شامل ہونے واقعہ کے بعد اب کانگریس کے اور ایک لیڈر کی جانب سے بھی کانگریس سے ناراضگی ظاہر ہورہی ہے۔کانگریس پارٹی کے معروف قائدین میں شمار ہونےو الےبی زیڈ ضمیراحمدکوراہل گاندھی کے دورے کے دوران مدعونہ کرنے کی بات سامنے آئی ہے اور وہ خود بھی راہل گاندھی کے تمام پروگراموں میں کہیں دکھائی نہیں دے رہے تھے۔ضمیر احمد کو نظرانداز کئے جانے پرحالانکہ کانگریس نے کسی بھی طرح کی رائے نہیں دی ہے،البتہ ضمیر احمد سے سی ایم ابراہیم کی جانب سے رابطہ کئے جانے کی بات سامنے آرہی ہے۔پچھلے کئی دنوں سے ضمیر احمد کو نظراندازکیا جا ر ہا ہے ،میکے داٹو تحریک کے دوران بھی ضمیر احمد کو اہمیت نہ دینے کی بات اور سابق ایم ایل سی عبدالجبارنے جب کے پی سی سی اقلیتی شعبہ کے ریاستی صدر کے عہدہ کوسنبھالنے کی تقریب میں بھی ضمیر احمد کو نظراندازکیاگیاتھا جس پر ان کے حامیوں نے شدید احتجاج کیاتھا،اس پر کے پی سی سی کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمارنے ضمیر احمد کے حامیوں کو باہرنکالنے کی ہدایت دی تھی،اس بنیاد پر ضمیر احمدنے اُس وقت بھی ناراضگی کااظہارکیاتھا۔قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ضمیراحمد بھی اپنی پرانی پارٹی جے ڈی ایس کارُخ کرسکتے ہیں۔
