شادی شدہ بیٹی بھی ہمدردی کی بنیاد پر نوکری کے لئے اہل: حکومت کا اعلان

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

بینگلورو:- اب سے سرکاری ملازمت میں "ہمدردی کی بنیاد” پر نوکری کے لیے شادی شدہ بیٹی بھی اہل ہوگی۔ ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمت دیتے وقت شادی شدہ بیٹی کے رشتے کو بھی شامل کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ سدارامیا کی قیادت میں حالیہ کابینہ اجلاس میں اس سلسلے میں منظوری دی گئی۔ کارکلہ کے نکسل مخالف فورس میں بطور سیکنڈ ڈویژن اسسٹنٹ خدمات انجام دینے والے پی جگدیش کی غیر شادی شدہ بہن تارا کو ہمدردی کی بنیاد پر ملازمت دینے کے لیے کرناٹک سول سروس رول 5 میں نرمی کی گئی ہے۔اس سے پہلے ہمدردی کی بنیاد پر سرکاری نوکری صرف مرحوم کے بھائی، بہن، پوتا، غیر شادی شدہ پوتی، بہو، بیوہ بیٹی اور بیوہ پوتی کو دی جاتی تھی۔ اب اس فہرست میں شادی شدہ بیٹی کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔اس فیصلے کے بعد، شادی شدہ بیٹی بھی دیگر قریبی رشتہ داروں کی طرح سرکاری ملازمت کے لیے ہمدردی کی بنیاد پر درخواست دینے کی حقدار ہوگی۔