شہر کے بگڑے حالات کا ذمہ دار بے موسم بارش اور اسمارٹ سٹی کا بے ضابطہ کام ہے:ایچ پی گریش

ڈ سٹرکٹ نیوز
 شیموگہ:شہر میں گزشتہ دودنوں سے ہورہی بارش کی وجہ سے شہر کے درہم برہم ہوچکے حالات کا ذمہ دار کثیر بارش اور اسمارٹ سٹی کے بے ضابطہ کام دونوں ہیں۔یہ الزام ضلع یوتھ کانگریس صدر ایچ پی گریش نے لگایا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مانسون سے پہلے محض دو دن کی بارش نے پورے شہر کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیا ہے اور کئی علاقےمتاثر ہوئے ہیں۔ شیموگہ اسمارٹ سٹی کی جانب سےکیا گیا کوئی بھی کام مناسب اور سائنسی طریقے سے نہیں ہواہے ۔ کسی بھی نالے میں پانی آسانی سے نہیں بہہ رہا بلکہ سڑک پر بہہ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے شہر کے لوگ پریشان ہوچکے ہیں۔ یہ صورتحال ہے کہ لوگوں کو کپڑوں اور روٹی کے ساتھ گھروں سےباہر نکلنا پڑرہا ہے۔ شیموگہ شہر کے ایم ایل اے، میئر ، اور چند حکمران پارٹی لیڈران برائے نام کچھ ہی علاقوں کا دورہ کیا ہے جہاں بارش نے تباہی مچائی ہے۔ انہوں نے حکومتی انتظامیہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کثیر بارش کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی بھرپائی متاثرین کو ابھی تک ادا کرنے میں ناکام حکومت اب ہونے والی تباہی کی بھرپائی کسطرح کریگی؟۔ شیموگہ شہر کے اہم مقامات جیسے ہوسمنے، شراوتی نگر، گاندھی نگر، وینکٹیش نگر، ٹیپو نگر ،آر ایم ایل نگر، گوپال گوڑا میں بارش کی مناسب طریقے سے نکاسی نہیں ہونے کی وجہ سےبارش کا پانی بڑے پیمانے پر سڑکوں اورگھروں میں گھس تباہی مچارہاہے۔ ان علاقوں میںتعمیر کی گئی باکس نالیاں،ڈرانیج اوربڑےنالےغیر مناسب طریقے سے بنائےگئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار متعلقہ حکام کو بآور کیاگیاہے۔ لیکن بلدیہ انتظامیہ اور حکام گہری نیند میں سوئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے ان حکام اور ٹھیکیداروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے پرزور دیا ہے جن کی وجہ سےعوام کا جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔