ماری جاترے میں مسلمان دُکانیں ڈالنے سے گریز کریں:مختاراحمد

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔شیموگہ میں ہونے والے تاریخی ماری جاترے میں مسلمانوں کو دُکانیں دینے سےگریز کرنے کیلئے بجرنگ دل کے کارکنوں نے کل زبردستی ٹینڈر اپنے نام کروایاہے،اس ٹینڈرمیں لی گئی دُکانوں کو حاصل کرنے سے مسلمان گریز کریں اور شرپسندوں کو شرارت کرنے کا موقع نہ دیں۔اس بات کی اپیل کانگریس پارٹی کے ضلعی نائب صدر و سابق کائونسلر مختاراحمدنے کی ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں اخباری بیان دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت فرقہ پرستوں کی سازشیں عروج پر ہیں اور فرقہ پرست ہربار کسی نہ کسی طریقے سے مسلمانوں کو حراساں کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ایسے میں مسلمان اس بات پرتوجہ دیں کہ اُن کی شرارتوں کے دائرے میں نہ آئیں اور نہ ہی شرپھیلانے کا موقع نہ دیں۔مزید انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کا رزق اللہ کے توکل پر ہے،بھلے بجرنگ دل والے مسلمانوں کو یہاں تجارت کرنے سے روکیں،لیکن اُنہیں اور بہتر رزق دوسری جگہ سے ملے گا۔ماری جاترے میں اس دفعہ مسلمانوں کی عدم تجارت اُنہیں اس بات کااحساس دلائیگی کہ مسلمانوں کو نظراندازکرنا کتنا مشکل ہوگا۔مزید انہوں کہاہے کہ اس دفعہ مسلمان دوسری ذاتوں کے یہاں تجارت کرنے سے ہر ممکن کوشش کریں۔خصوصاً رمضان کے مہینے میں ان کے ساتھ تجارت نہ کریں،برہمن،مارواڑی وغیرہ مسلمانوں کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں،اس لئے ان کی دُکانوں سے خریدوفروخت نہ کرتے ہوئے اُنہیں سبق سکھائیں، کیلئے پوری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ ان کے یہاں کاروبارنہ ہو،اگر مجبوری میں ان کے ساتھ تجارت کرنی ہوتو کریں ۔ مختار احمد نے مسلم تاجروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مسلمانوں کو تجارت میں خصوصی رعایت دیں ،اگر ایسا نہیں ہوتاہے تو وہ مجبوراً دوسری دُکانوں کا رخ کرینگے اور اس کے ذمہ دار خود مسلمان ہی ہونگے۔