ملک بھر میں 36 ہزار مندر وں کو توڑ کربنائی گئی ہیں مسجدیں:ایشورپا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔بی جے پی ایم ایل اے کے ایس ایشورپا نے اسکولی نصاب کی کتابوں میں آر ایس ایس کے بانی ڈاکٹر کیشو بلیرام ہیگڈیوار کے متن کو شامل کرنے کا دفاع کیا ہے۔ اعتراض کرنے والوں سے سوال کیا کہ کیا اسکول کی کتابوں میں جناح (بانی پاکستان) کی عبارت کو شامل کیا جانا چاہیے؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں 36 ہزار مندروں کو گرا کر مساجد بنائی گئیں ہیں جنہیں  قانونی جنگ سے واپس لیاجائیگا۔ایشورپا نے کہا کہ ہیگڈیوارکی تقاریر پر مبنی متن کو شامل کرنے کا مقصد ملک کی ثقافت اور حب الوطنی کو تقویت دینا ہے۔ایشورپا یہیں نہیں رکے، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں36ہزارمندروں کو تباہ کرنے کے بعداُن جگہوں پر مسجدیں بنائی گئی ہیں۔ انہیں کہیں اور مسجد بنا کر نماز پڑھنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، لیکن ہم انہیں مندروں پر مسجدیں بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہندو ان تمام 36000 مندروں پر قانونی طور پر دعویٰ کرینگے۔